بنوں میں جائیداد کا تنازع خونی تصادم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

image

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں جائیداد کے تنازع نے خونی رخ اختیار کر لیا، جہاں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ ڈومیل کی حدود میں واقع اودین کلہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر جائیداد کے تنازع پر چچا زاد رشتہ داروں کے درمیان کشیدگی فائرنگ میں تبدیل ہوگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک شخص اور اس کے تین بیٹے شامل ہیں، جو فائرنگ کی زد میں آ کر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات اور دیگر پہلوؤں کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US