امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز بیروت پر اسرائیلی حملے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی ’نہیں ہونی چاہیے تھی۔‘ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا ’خاص طور پر ایسے دن جب ہم ایران کے ساتھ ایک امن معاہدے کے انتہائی قریب ہیں، یہ حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔‘
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز بیروت پر اسرائیلی حملے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی ’نہیں ہونی چاہیے تھی۔‘
- لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اتوار کے روز ہونے والے اسرائیلی حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔
- امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ’امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کی جانب پیش رفت جاری ہے اور اب یہ سوال نہیں کہ معاہدہ ہوگا یا نہیں، بلکہ یہ کہ وہ کب طے پائے گا۔‘
- ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی نہ خواہش رکھتے ہیں اور نہ ہی صلاحیت، تو پھر مذاکرات یا کسی بھی عمل کو آگے بڑھانے کی بات کرنا ممکن نہیں رہے گا۔‘
- ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو طے پا جائے گا، آبنائے ہرمز کو فوری طور پر 'سب کے لیے کھول دیا جائے گا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصدیق
بیروت پر حملہ ’نہیں ہونا چاہیے تھا‘: اسرائیلی حملے پر ایران کے سخت ردِ عمل کے بعد ٹرمپ کا بیان