امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پائے جانے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والا معاہدہ ’آئندہ 50 برسوں کے لیے مشرقِ وسطیٰ کو ’بالکل بدل کر رکھ سکتا ہے‘۔
- امریکہ اور ایران میں امن معاہدہ طے پا گیا ہے اور فریقین نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے: شہباز شریف
- امریکہ، ایران امن معاہدے پر دستخط کرنے کی باضابطہ تقریب 19 جون (جمعہ) کو سوئٹزر لینڈ میں ہو گی: شہباز شریف
- صدر ٹرمپ نے امن معاہدہ طے پا جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے ایران کی بحری ناکہ بندی کے فوری خاتمے کی منظوری بھی دے دی ہے
- ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بھی سرکاری میڈیا پر امن معاہدہ طے پانے کی تصدیق کر دی ہے
- ایران کے ساتھ معاہدہ آئندہ 50 برسوں کے لیے مشرقِ وسطیٰ کو 'بالکل بدل کر رکھ سکتا ہے': جے ڈی وینس
- قطر اور برطانوی وزرائے اعظم سمیت سمیت متعدد عالمی رہنماؤں کا امن معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی تعریف
- امن معاہدے کی خبر کے بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی: یہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کو ’بالکل بدل کر رکھ سکتا ہے‘، جے ڈی وینس