اسٹیٹ بینک آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، شرح سود برقرار رہنے کا امکان

image

اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا جس کے لیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس اسٹیٹ بینک ہیڈ آفس کراچی میں منعقد ہوگا۔

رواں مالی سال کی آخری اور وفاقی بجٹ کے فوری بعد آنے والی یہ مانیٹری پالیسی معاشی حلقوں کے لیے غیرمعمولی اہمیت رکھتی ہے۔ اس وقت ملک میں بنیادی شرح سود 11.5 فیصد ہے جبکہ گزشتہ مانیٹری پالیسی میں اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کیا تھا۔

ماہرین کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی معاشی اشاریوں، مہنگائی کی صورتحال اور عالمی جیوپولیٹیکل حالات کا جائزہ لینے کے بعد شرح سود سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدہ، تیل کی قیمتوں میں کمی اور حالیہ بزنس فرینڈلی بجٹ بھی فیصلے پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

مارکیٹ سروے کے مطابق بیشتر ماہرین شرح سود کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کی توقع کر رہے ہیں، تاہم بعض ماہرین نے آدھا فیصد اضافے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US