پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تین روز کی مسلسل مندی کے بعد دوسرے کاروباری سیشن کا بھی مثبت آغاز ہوا۔
کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 857 پوائنٹس اضافے سے کھلا جبکہ مارکیٹ نے 176 ہزار اور 177 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں دوبارہ بحال کر لیں۔
ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ دوسرے سیشن میں انڈیکس 1467 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 177 ہزار 15 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔
مارکیٹ میں بینکنگ، سیمنٹ، انرجی اور فرٹیلائزر سیکٹر کی کمپنیوں کے شیئرز میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔