اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 23 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 3 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس کھاتے داروں کے 5 ارب 41 کروڑ ڈالر موجود ہیں جس کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 44 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں حالیہ کمی کی بنیادی وجہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی ہے جس کے باعث ایک ہفتے کے دوران ذخائر میں 23 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔ تاہم مجموعی زرمبادلہ ذخائر 22 ارب ڈالر سے زائد کی سطح پر برقرار ہیں۔