پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تین روز کی مسلسل مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز ریکوری دیکھنے میں آئی جہاں پہلے کاروباری سیشن کا اختتام نمایاں تیزی پر ہوا۔
کاروبار کا آغاز 857 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا جبکہ سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس نے 176 ہزار اور 177 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بھی بحال کر لیں۔
ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 1500 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ پہلے سیشن کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 1378 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 176 ہزار 927 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں بینکنگ، سیمنٹ، انرجی اور فرٹیلائزر سیکٹر کی کمپنیوں کے شیئرز میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔