کراچی کی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت 3 پیسے گر کر 279 روپے 85 پیسے ہوگئی ہے۔