پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تین روز سے جاری مندی کا سلسلہ بالآخر ٹوٹ گیا اور کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی۔
کاروبار کا آغاز 857 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا جبکہ دورانِ ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران مارکیٹ نے 176 ہزار اور 177 ہزار پوائنٹس کی حدیں بھی بحال کیں تاہم 177 ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رہ سکی۔
دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 546 پوائنٹس کے اضافے سے 176 ہزار 94 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں بینکنگ، سیمنٹ، انرجی اور فرٹیلائزر سیکٹر کی کمپنیوں کے شیئرز میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔