پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، 1300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تین روز کی مسلسل مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست ریکوری دیکھنے میں آئی جہاں مارکیٹ کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 857 پوائنٹس کے اضافے سے 176 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد دوبارہ عبور کر گیا جبکہ خریداری کا رجحان بڑھنے کے ساتھ مارکیٹ میں تیزی مزید مستحکم ہوگئی۔

ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1372 پوائنٹس بڑھ کر 176 ہزار 920 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US