اٹک میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

image

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے اٹک کے سرحدی علاقے میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق کارروائی کا مقصد دہشت گردوں کو گرفتار کرنا تھا، تاہم اہلکاروں کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچوں دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ، دو دستی بم، ایک سب مشین گن (ایس ایم جی)، بھاری مقدار میں گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق علاقے میں مزید مشتبہ عناصر کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ ہلاک افراد کی شناخت کا عمل بھی مکمل کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US