پنکی کے فون سے 13 ہزار نمبرز اور بینک سلپس کے اسکرین شارٹس ریکور

image

کراچی میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کے موبائل فون کی فارنزک رپورٹ تفتیشی افسر کو موصول ہوگئی ہے، جس میں انتہائی اہم ڈیٹا کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے کی جانب سے کی گئی فارنزک کے نتیجے میں ملزمہ کے موبائل فون سے 100 جی بی سے زائد ڈیٹا ریکور کیا گیا ہے۔ اس برآمد ہونے والے ڈیٹا میں 75 ہزار تصاویر اور دیگر امیجز شامل ہیں، جن میں آن لائن ٹرانزیکشنز اور کلائنٹس سے رقم کی وصولی کے حوالے سے بینک سلپس کے اسکرین شارٹس بھی ملے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملزمہ کے فون سے 13 ہزار سے زائد افراد کے رابطہ نمبرز اور 42 ہزار کال لاگز برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی اپنے اسی ایک موبائل فون میں بیک وقت دو واٹس ایپ اکاؤنٹس بھی استعمال کررہی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US