کراچی: گھر سے 20 تولہ سونا چرانے والی ملازمہ گرفتار

image

رسالہ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 20 تولہ سونا چوری کرنے کے مقدمے میں ملوث گھریلو ملازمہ آصفہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق ملزمہ نے 12 جون کو گھر میں صفائی کے دوران 20 تولہ سونا چوری کیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ رسالہ میں 14 جون کو درج کیا گیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 6 تولہ مسروقہ سونا برآمد کرلیا، جبکہ ملزمہ نے مزید سونا ایک جیولر کے پاس امانتاً رکھوانے کا بھی انکشاف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ گزشتہ 6 ماہ سے مذکورہ گھر میں ملازمت کر رہی تھی۔ ملزمہ کو شعبۂ تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے تاکہ باقی مسروقہ مال بھی برآمد کیا جاسکے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ چوری شدہ ایک طلائی سیٹ اس نے 21 لاکھ 50 ہزار روپے میں حب کے جیولر کو فروخت کیا، جبکہ بعدازاں مزید 2 لاکھ روپے مالیت کا سونا بھی فروخت کیا۔ حاصل ہونے والی رقم سے ملزمہ نے مواچھ گوٹھ میں ایک گھر بھی خرید لیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US