سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے گاؤں جھمٹ میں گدھے پر وحشیانہ تشدد کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گدھے کے مالک کے مطابق ملزم نے اینٹ مار کر اس کے گدھے کی بائیں آنکھ مکمل طور پر ضائع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ 21 اپریل کو پیش آیا تھا اور اب روپوش ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں جانوروں پر تشدد کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی ایسے کئی دلخراش واقعات سامنے آچکے ہیں جن پر عوامی سطح پر شدید غصے کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔