یکم جولائی سے پاسپورٹ فیس کی نقد ادائیگی ختم، ڈیجیٹل نظام نافذ

image

حکومت نے یکم جولائی 2026 سے ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس وصولی کا نظام ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد پاسپورٹ فیس صرف ڈیجیٹل ذرائع سے ادا کی جا سکے گی۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ پاسپورٹ فیس کی ادائیگی صرف کیو آر کوڈ کے ذریعے قبول کی جائے گی جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے جلد نئی پاسپورٹ موبائل ایپ بھی متعارف کرائی جائے گی۔

حکام کے مطابق نئی ایپ کے ذریعے اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانی گھر بیٹھے پاسپورٹ کی درخواست جمع کرا سکیں گے اور تیار شدہ پاسپورٹ اپنی دہلیز پر وصول کر سکیں گے۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس آئندہ صرف ای پاسپورٹس جاری کرے گا تاہم موجودہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس اپنی معیاد ختم ہونے تک مکمل طور پر قابلِ استعمال رہیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US