پی ٹی آئی احتجاج کیس میں چالان جمع نہ کرانے پر ڈی آئی جی کو ایک ماہ قید

image

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف احتجاج کیس میں چالان مقررہ وقت پر جمع نہ کرانے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے ڈی آئی جی جواد طارق کو ایک ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے غفلت اور عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور یہ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے قید کی سزا کے ساتھ ڈی آئی جی جواد طارق پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ یہ مقدمہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف درج ایک احتجاجی کیس سے متعلق ہے، جس میں چالان بروقت عدالت میں جمع نہیں کروایا گیا تھا۔

عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق کارروائی اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔ جج طاہر عباس سپرا نے واضح کیا کہ فیصلے کا تفصیلی تحریری حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US