کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس کی سروس آج معطل

image

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی سروس آج کے لیے معطل کردی گئی ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک کر واپس بھیج دیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ ٹرین سروس کو ناگزیر وجوہات کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق مسافروں کو پیش آنے والی مشکلات کے پیش نظر متبادل انتظامات پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم سروس کی بحالی سے متعلق مزید معلومات بعد میں جاری کی جائیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US