سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے ترجمان کے مطابق مستونگ اور قلات کو گیس فراہم کرنے والی 16 انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل کر کے متاثرہ علاقوں میں گیس کی سپلائی بحال کردی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ گیس پائپ لائن لک پاس ٹنل کے قریب خراب ہوئی تھی، جسے ایف سی اہلکاروں کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے ایک تھرڈ پارٹی ٹھیکیدار نے نقصان پہنچایا تھا۔
واقعے کے بعد فوری حفاظتی اقدام کے طور پر مستونگ اور قلات ایس ایم ایس سپلائی سمیت ٹی بی ایس میاں غنڈی سے لک پاس سیکشن کو بند کر دیا گیا تھا، تاہم اب مرمت کے بعد سپلائی مکمل طور پر بحال ہے۔