کے الیکٹرک کا عاشورہ کے دوران بجلی فراہمی کے لیے خصوصی آپریشنل اقدامات کا اعلان

image

کے-الیکٹرک ترجمان نے عاشورہ کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور عوامی سہولت کے لیے خصوصی آپریشنل اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کراچی بھر میں ایسے 371 فیڈرز کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں مجالس کا انعقاد ہوگا یا جلوس گزریں گے۔ ان فیڈرز میں 244 درمیانے اور زیادہ نقصانات والے فیڈرز بھی شامل ہیں، جن پر 8 محرم کی شام سے 11 محرم کی صبح تک لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

علاوہ ازیں، صارفین کی سہولت کے لیے 25 اور 26 جون کی مقررہ تاریخ والے بجلی کے بل اب 29 جون تک بغیر کسی لیٹ پیمنٹ سرچارج کے جمع کروائے جا سکیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام بینکوں اور متعلقہ بل وصولی مراکز کو ادائیگی کی ان نئی تاریخوں سے باقاعدہ آگاہ کردیا گیا ہے۔

کے-الیکٹرک نے شہریوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ عاشورہ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اوور ہیڈ تاروں اور برقی تنصیبات سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US