فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے نائب کمانڈر ان چیف کی ملاقات

image

لیبیا کی عرب مسلح افواج کے نائب کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال، دفاعی تعاون اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور پیشہ ورانہ عسکری تربیت و سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دوست ممالک کے ساتھ امن، استحکام اور تعمیری روابط کے فروغ کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر لیبیائی وفد کے سربراہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے علاقائی امن و سلامتی کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US