بحرالکاہل میں 8 دن بھٹکنے والا ماہی گیر معجزانہ طور پر بچ گیا

image

بحرالکاہل کے خطرناک پانیوں میں آٹھ روز تک خراب کشتی میں بھٹکنے والے جزائر کک کے ماہی گیر جونیئر اپیوٹا معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق ماہی گیر 11 جون کو مچھلی کے شکار کے لیے سمندر میں نکلے تھے تاہم ان کی کشتی کا انجن خراب ہونے کے بعد وہ تیز ہواؤں اور بلند لہروں کے رحم و کرم پر آ گئے۔ محدود سامان کے ساتھ انہوں نے زندہ رہنے کے لیے کچی مچھلی کھائی اور بارش کا پانی جمع کر کے پیا۔

آٹھویں روز نیوزی لینڈ کی فضائیہ کے ایک طیارے نے ان کی کشتی کو دیکھ لیا جس کے بعد قریب موجود تائیوانی ماہی گیر جہاز نے انہیں بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد نیوزی لینڈ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے وہ جلد اپنے گھر واپس جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US