ٹیکساس میں 20 لاکھ شہد کی مکھیاں کیوں فرار؟

image

امریکی ریاست ٹیکساس میں شہد کی مکھیوں کو لے جانے والا ٹرک الٹنے سے تقریباً 20 لاکھ شہد کی مکھیاں فرار ہو گئیں جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔

مقامی حکام کے مطابق اورنج کاؤنٹی میں 18 پہیوں والا ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا۔ ٹرک میں تقریباً 50 ہزار پاؤنڈ وزنی شہد کی مکھیوں کے چھتے موجود تھے۔ حادثے میں ڈرائیور محفوظ رہا، تاہم لاکھوں مکھیاں اردگرد کے علاقے میں پھیل گئیں۔

واقعے کے بعد شہد کی مکھیاں پالنے والے ماہرین کو فوری طور پر طلب کیا گیا جنہوں نے مکھیوں کو دوبارہ چھتوں میں منتقل کرنے کا کام شروع کر دیا۔

حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے متاثرہ علاقے سے دور رہنے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US