نصیرآباد میں تخریب کاری: بجلی ٹاور دھماکے سے اڑا دیا گیا، سبی بولان ٹرانسمیشن لائن متاثر

image

نصیرآباد میں نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد کا استعمال کرتے ہوئے 132 کے وی بجلی کے ٹاور کو تباہ کردیا، جس کے نتیجے میں بولان سمیت متعدد قریبی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔

کیسکو حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نشانہ بنائی جانے والی 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن سبی سے بولان کے علاقوں کو بجلی فراہم کر رہی تھی۔

بجلی کے نظام کی جلد بحالی کے لیے کیسکو کی تکنیکی اور امدادی ٹیمیں متاثرہ مقام پر روانہ کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب، مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US