سکردو کی مدینہ کالونی میں گھر سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق مقتولین میں میاں بیوی اور ان کے دو کمسن بچے شامل ہیں، جن کی عمریں ایک سے پانچ سال کے درمیان ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق چاروں افراد کو چھری اور کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے۔
پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے اور واقعے کا مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔