اسلام آباد: آئی 14/2 سے نامعلوم خاتون کی گولی لگی لاش برآمد

image

اسلام آباد کے علاقے آئی 14/2 میں سروس روڈ ویسٹ سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے بائیں کندھے پر بظاہر گولی لگنے کا زخم موجود ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ نون کی حدود سے ملنے والی خاتون کی عمر تقریباً 25 سے 26 سال بتائی جا رہی ہے۔ تاحال مقتولہ کی شناخت نہیں ہوسکی اور نہ ہی موت کی وجوہات معلوم ہوسکی ہیں۔

پولیس نے لاش تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ خاتون کی شناخت اور موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US