سیونگ اکاؤنٹس میں بڑی رقم رکھنا پہلے جتنا سودمند نہیں رہا

image

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سیونگ اکاؤنٹس پر منافع اور انویسٹ پاک ڈیجیٹل اسکیم سے متعلق اہم ریگولیٹری تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے نیا سرکلر جاری کر دیا ہے۔

نئے قواعد کے تحت بینک اب ایک کروڑ روپے یا اس سے زائد بیلنس والے سیونگ اکاؤنٹس پر کم از کم گارنٹی شدہ منافع دینے کے پابند نہیں ہوں گے جبکہ ایک کروڑ روپے سے کم بیلنس والے اکاؤنٹس پر کم از کم شرح منافع کی شرط برقرار رہے گی۔

بینکاری ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے بینکوں کی لاگت میں کمی اور منافع میں اضافہ ہوگا جبکہ بڑے سرمایہ کار متبادل سرمایہ کاری کے مواقع، خصوصاً اسٹاک مارکیٹ اور دیگر مالیاتی شعبوں کا رخ کر سکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے بڑے سرمایہ کاروں کو انویسٹ پاک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے بینکوں کو بائی پاس کرتے ہوئے براہِ راست حکومتی سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کی بھی اجازت دے دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سرمایہ کاروں کو بہتر منافع حاصل ہونے کے ساتھ حکومت کے لیے بھی فنڈز کے حصول میں آسانی ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US