سجاول میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، شاہ بندر بلاک سے پیداوار شروع

image

سندھ کے ضلع سجاول کے شاہ بندر بلاک میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے تیل و گیس کا ایک اور کنواں دریافت کر لیا ہے جس سے علاقے میں توانائی کے نئے ذخائر سامنے آئے ہیں۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط میں بتایا کہ شاہ بندر بلاک میں یہ تیل و گیس کا چوتھا دریافت شدہ کنواں ہے۔ راہی ایکس ون نامی کنویں سے یومیہ 5 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس کی پیداوار شروع ہو چکی ہے، جبکہ روزانہ 12 بیرل تیل بھی حاصل ہو رہا ہے۔

پی پی ایل کے مطابق یہ کنواں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، ماری انرجیز، سندھ انرجی کمپنی اور گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) کی مشترکہ ملکیت ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ کنویں کی کھدائی اور دریافت مکمل طور پر مقامی ماہرین کی صلاحیتوں سے کی گئی اور اس میں کسی غیر ملکی معاونت سے استفادہ نہیں کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US