پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران آج بھی منفی رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں مارکیٹ کا آغاز 901 پوائنٹس کی نمایاں مندی سے ہوا۔

کاروبار کے دوران فروخت کا دباؤ بڑھنے سے 100 انڈیکس مزید نیچے آ گیا اور 932 پوائنٹس کی کمی کے بعد 175,110 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان متوقع مذاکرات شروع نہ ہونے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US