کوئٹہ کے علاقے سریاب کی کلی بڑو میں دھماکے کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق بچوں کو ایک خالی میدان میں پلاسٹک کے بیگ میں مشکوک چیز ملی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ بچے جب اس بیگ کو چیک کر رہے تھے تو اچانک زور دار دھماکا ہوگیا۔
دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے، جبکہ زخمی بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کی نوعیت اور دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے شہریوں، خصوصاً بچوں، کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی مشکوک یا لاوارث چیز کو ہاتھ نہ لگائیں اور فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں۔