پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس میں 1,800 پوائنٹس کا اضافہ

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس تقریباً 1,800 پوائنٹس اضافے سے 168,355 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

صبح 10 بج کر 50 منٹ پر انڈیکس میں 1,791.25 پوائنٹس یعنی 1.08 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کار جغرافیائی سیاسی صورتحال کو نئے زاویے سے دیکھتے ہوئے خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں تاہم اس کا مطلب خطرات کا مکمل خاتمہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی 100 انڈیکس 154.81 پوائنٹس اضافے کے بعد 166,564.07 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US