فیفا ورلڈکپ، فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

image

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول نہ کر سکیں تاہم دوسرے ہاف میں کپتان کیلیان ایمباپے نے 60ویں منٹ میں جبکہ عثمان ڈیمبیلے نے 66ویں منٹ میں گول کر کے فرانس کو فتح دلا دی۔

اس کامیابی کے ساتھ فرانس مسلسل تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گیا۔

دوسری جانب ایمباپے نے رواں ورلڈ کپ میں اپنا آٹھواں گول اسکور کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ وہ فیفا ورلڈ کپ کے دو مختلف ایڈیشنز میں 8، 8 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US