انگلینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
برسٹول میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم کپتان شریاس ائیر کے سوا کوئی بھی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ شریاس ائیر نے 49 گیندوں پر 80 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور جوش ٹنگے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے بیٹرز نے ابتدا ہی سے جارحانہ انداز اپنایا۔ فل سالٹ نے 59 اور ہیری بروک نے ناقابل شکست 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 14ویں اوور میں کامیابی دلا دی۔
یاد رہے کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی بھارت کی بیٹنگ بری طرح ناکام رہی تھی اور پوری ٹیم 201 رنز کے تعاقب میں صرف 76 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔