پولیس کو چکما دینے کی کوشش ناکام، ملزم فریج سے گرفتار

image

برطانیہ میں پولیس سے بچنے کے لیے فریج میں چھپنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 33 سالہ ڈین فورڈ پر ایک خاتون نے چھ ماہ تک ذہنی اور جسمانی تشدد کا الزام عائد کیا تھا۔

شکایت موصول ہونے پر پولیس نے ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے فریج میں جا چھپا تاہم پولیس نے اسے وہاں سے گرفتار کر لیا۔

برطانوی پولیس کے مطابق گرفتاری کے وقت ملزم نشے کی حالت میں تھا۔ کینٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خاتون کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اپنے کنٹرول میں رکھتا تھا اسے اہلِ خانہ اور دوستوں سے رابطہ ختم کرنے پر مجبور کرتا تھا اور اس کی رقم جوئے، منشیات اور شراب نوشی پر خرچ کرتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر 2025 میں ہونے والی گرفتاری کی ویڈیو حال ہی میں جاری کی گئی جبکہ عدالت نے گزشتہ ماہ ملزم کو تین سال قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US