پیٹرول مہنگا ہونے کے ساتھ لیوی بھی بڑھا دی گئی، حکومت نے نئی شرح نافذ کر دی

image

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم لیوی کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد پیٹرول پر عائد لیوی 80 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول پر پٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق پیٹرولیم لیوی میں اضافے سے حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوگا تاہم اس اقدام کے باعث صارفین پر مالی دباؤ بھی بڑھنے کا خدشہ ہے کیونکہ لیوی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی قیمت کا اہم حصہ ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا بھی اعلان کیا ہے جس کے تحت پیٹرول 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر کا ہو گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔نئی قیمتوں اور لیوی کی شرح کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US