مشرقِ وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال اور تیل کی بڑھتی قیمتیں سرمایہ کاروں کی نفسیات پر حاوی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید مندی دیکھنے میں آئی۔
کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 115 پوائنٹس تک گر گیا، جس کے باعث مارکیٹ 182 ہزار اور 181 ہزار پوائنٹس کی دو اہم حدیں بھی گنوا بیٹھی۔
دورانِ ٹریڈنگ فروخت کا دباؤ مزید بڑھنے سے مارکیٹ میں 2 ہزار 700 سے زائد پوائنٹس کی مندی بھی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہنڈرڈ انڈیکس 1 ہزار 911 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 180 ہزار 330 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔