دنیا کا سب سے بڑا میگا کنٹینر جہاز 'MSC ERICA' کراچی پورٹ پر لنگرانداز

image

دنیا کے سب سے بڑے اور دیوہیکل بحری جہازوں میں شامل میگا کنٹینر جہاز 'ایم ایس سی ایریکا' (MSC ERICA) کراچی پورٹ پر لنگرانداز ہو گیا ہے، جس نے انتہائی بڑے جہازوں کو محفوظ اور مؤثر انداز میں سنبھالنے کی کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) کی صلاحیت کو ثابت کر دیا ہے۔

ترجمان کے پی ٹی کے مطابق اس عظیم الجثہ جہاز کی لمبائی 398.5 میٹر، چوڑائی 59 میٹر اور ڈرافٹ 12 میٹر ہے، جبکہ اس کا گراس ٹنیج 194,308 میٹرک ٹن ہے۔ یہ جہاز 20,000 کنٹینرز لے جانے کی غیر معمولی گنجائش رکھتا ہے۔ کراچی بندرگاہ پر قیام کے دوران اس جہاز سے 3,000 سے زائد کنٹینرز کی ہینڈلنگ متوقع ہے۔

آمد کے موقع پر جہاز کے ماسٹر نے کراچی پورٹ کی انتظامیہ اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے خطے کی بہترین بندرگاہوں میں سے ایک قرار دیا۔ کراچی پورٹ پر کارگو آپریشنز کی کامیابی سے تکمیل کے بعد یہ میگا کنٹینر جہاز اپنی اگلی منزل دالیان، چین کے لیے روانہ ہوجائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US