رجسٹریشن نہ کرانے والے نجی اسکولوں کے لیے وارننگ جاری

image

لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے واقعے کے بعد محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام نجی تعلیمی اداروں کو رجسٹریشن مکمل کرنے کے لیے تین دن کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے نجی اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکول انتظامیہ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجرا کا نظام ضلعی سطح پر آن لائن کیا جا رہا ہے تاکہ رجسٹریشن کا عمل مزید آسان اور شفاف بنایا جا سکے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US