لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور وائس چیئرمین جہانزیب حبیب رفیق انجینئرز نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گلوبل سپر لیگ (جی ایس ایل) کے لیے اپنے اسکواڈ اور ٹیم آفیشلز کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
اس لیگ کے لیے نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل کو لاہور قلندرز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔
اس موقع پر عاطف رانا کا کہنا تھا کہ شان ٹیٹ پہلے بھی پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس لیگ میں کوشش کی گئی ہے کہ نئے اور ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بولرز کو موقع دیا جائے، جبکہ شاہین آفریدی اب پاکستان ٹیم کے کپتان ہیں۔ عاطف رانا کے مطابق، گلوبل سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی شکل میں پاکستانی نوجوانوں کا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے آئے گا۔
گلوبل سپر لیگ کے لیے لاہور قلندرز کا فائنل اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:
مائیکل بریسویل (کپتان)، عبداللہ شفیق، اسامہ میر، مہران ممتاز، شایان جہانگیر، شہاب خان، محمد نعیم، فرحان یوسف، محمد باسط، شامل حسین، پرویز حسین ایمون، علی شبیر، عمران رندھاوا، ڈیلانو پوٹگیر اور شاہزیب خان۔
لاہور قلندرز گلوبل سپر لیگ میں اپنا پہلا میچ 23 جولائی کو پرتھ اسکارچرز کے خلاف کھیلے گی۔