شاہین شاہ آفریدی کو لنکا پریمئر لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو لنکا پریمئر لیگ (ایل پی ایل) میں شرکت کے لیے این او سی (No Objection Certificate) جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کل لنکا پریمئر لیگ کھیلنے کے لیے سری لنکا روانہ ہوں گے۔

وہ اس سے قبل لاہور میں جاری وائٹ بال کرکٹ کیمپ کا حصہ تھے، تاہم اب وہ اپنی فرائض کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔ لنکا پریمئر لیگ کے رواں سیزن میں شاہین شاہ آفریدی کینڈی رائلز کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US