انٹر بینک کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا؛ قیمت 279 روپے 64 پیسے پر پہنچ گئی

image

انٹر بینک مارکیٹ کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی طلب بڑھنے سے اس کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق، کھلی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 12 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈالر 279 روپے 64 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US