پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، 4.5 ارب ڈالر کا تاریخی سنگِ میل عبور

image

پاکستان کے آئی ٹی شعبے نے مالی سال 2025-26 میں برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 4.5 ارب ڈالر کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے 3.475 ارب ڈالر کے مقابلے میں آئی ٹی برآمدات میں تقریباً 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو اس شعبے کی تیز رفتار ترقی کا مظہر ہے۔

ماہرین کے مطابق سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، بزنس پراسیس آؤٹ سورسنگ (بی پی او)، سافٹ ویئر بطور سروس اور گیمنگ انڈسٹری کی مسلسل ترقی نے برآمدات میں نمایاں اضافے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے جاپان، سنگاپور اور ایشیا پیسیفک خطے کی دیگر مارکیٹس میں اپنی موجودگی مضبوط بناتے ہوئے برآمدی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کیا جبکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ٹیکنالوجی اداروں کی نئی عالمی منڈیوں تک رسائی بھی اس کامیابی کا اہم سبب بنی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈیجیٹل سروسز کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب، نئی بین الاقوامی مارکیٹس میں توسیع اور مقامی آئی ٹی صنعت کی بڑھتی صلاحیت نے برآمدات کو ریکارڈ سطح تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ٹی اور ڈیجیٹل سروسز کے شعبے میں یہ پیش رفت عالمی مارکیٹس میں پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد، مضبوط ہوتے تجارتی روابط اور ڈیجیٹل معیشت کی جانب مثبت پیش رفت کی عکاس ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US