آبنائے ہرمز کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، اربوں کا نقصان

image

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، آبنائے ہرمز کی بندش اور ایران کی جانب سے امریکی بحری نقل و حرکت پر سخت اقدامات کی خبروں کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہی 1815 پوائنٹس کی مندی سے ہوا۔

کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 5,278 پوائنٹس گر کر 174,648 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ مارکیٹ ایک ہی وقت میں 179,000، 178,000، 177,000، 176,000 اور 175,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بھی کھو بیٹھی۔

مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور خطے کی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار خوف زدہ ہیں۔بینکنگ ، فرٹیلائزر، سیمنٹ، انرجی اور آئل اینڈ گیس کمپنیز کے شیئرز میں فروخت کا شدید دباؤ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US