فیڈرل بورڈ کے نویں اور دسویں جماعت کے نتائج 20 تا 25 جولائی کو جاری ہوں گے

image

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان 20 تا 25 جولائی کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیڈرل بورڈ کے مطابق نتائج کا باضابطہ اعلان 20 تا 25 جولائی کو کیا جائے گا، جس کے بعد طلبہ و طالبات اپنا رزلٹ بورڈ کی مقررہ ویب سائٹ اور دیگر فراہم کردہ ذرائع سے دیکھ سکیں گے۔

نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو اگلی جماعت میں داخلوں کا عمل شروع کرنے میں سہولت میسر آئے گی، جبکہ بورڈ کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز کی تفصیلات بھی الگ سے جاری کیے جانے کا امکان ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US