فلائٹ کے دوران پائلٹ نے آسمان پر "I'm Bored" لکھ دیا

image

برطانیہ میں ایک پائلٹ نے ٹیسٹ فلائٹ کے دوران اپنی پرواز کا راستہ اس انداز میں اختیار کیا کہ فضائی ٹریکنگ نقشے پر "I'm Bored" (میں بور ہو رہا ہوں) تحریر بن گئی، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق طیارہ لیورپول سے روانہ ہوا اور تقریباً دو گھنٹے تک ویرل جزیرہ نما، چیشائر اور شمالی ویلز کے فضائی علاقے میں پرواز کے بعد بحفاظت مرسی سائیڈ واپس لینڈ کر گیا۔

فلائٹ حکام کے مطابق 20 سالہ فلائنگ انسٹرکٹر پائپر ٹوماہاک طیارے میں ایک پرزہ تبدیل کیے جانے کے بعد معمول کی ٹیسٹ فلائٹ انجام دے رہا تھا۔ آپریشن منیجر وین بیریٹ نے کہا کہ بظاہر پائلٹ ٹیسٹ فلائٹ کے دوران بور ہو رہا تھا، اسی لیے اس نے یہ الفاظ لکھے، تاہم انہوں نے اس کی مہارت کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ اتنی درستگی سے آسمان پر الفاظ بنانا آسان کام نہیں۔

حکام کے مطابق طیارے کے تمام نظام درست پائے گئے اور اسے بحفاظت ہینگر واپس پہنچا دیا گیا جبکہ پائلٹ کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی گئی۔ تاہم یہ منفرد واقعہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US