ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گروپ مرحلے میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں تھائی لینڈ کو اسٹریٹ سیٹس میں 3-0 سے شکست دی۔ قومی ٹیم نے 25-19، 25-19 اور 25-23 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے میچ اپنے نام کیا۔
اس فتح کے ساتھ پاکستان نے گروپ سی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ قومی ٹیم پہلے ہی کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی تھی۔
اس سے قبل پاکستان نے اپنے ابتدائی دو میچوں میں کرغزستان اور قازقستان کو شکست دے کر ایونٹ میں شاندار آغاز کیا تھا جبکہ اب ٹیم ٹائٹل کی دوڑ میں بھرپور اعتماد کے ساتھ کوارٹر فائنل میں میدان میں اترے گی۔