فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس اور اسپین آج پہلے سیمی فائنل میں آمنے سامنے

image

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا پہلا سیمی فائنل آج آرلنگٹن کے ڈیلاس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں عالمی نمبر ایک فرانس اور عالمی نمبر تین اسپین فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مدمقابل ہوں گے۔

فرانس اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہا ہے اور اپنے تمام چھ میچ جیت کر 16 گول اسکور کر چکا ہے۔ دوسری جانب 2010 کی عالمی چیمپئن اسپین بھی ایونٹ میں اب تک ایک بھی میچ نہیں ہاری اور 16 سال بعد ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

فرانس کی جانب سے کپتان کیلیان ایمباپے آٹھ گول کے ساتھ گولڈن بوٹ کی دوڑ میں شامل ہیں جبکہ عثمان ڈیمبیلے پانچ گول کر چکے ہیں۔ اسپین کے لیے میکائیل اویارزابال چار گول کے ساتھ نمایاں اسکورر ہیں، جبکہ شائقین کی نظریں نوجوان اسٹار لامین یامال پر بھی مرکوز ہوں گی۔

یہ سنسنی خیز مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 12 بجے شروع ہوگا جہاں کامیاب ٹیم ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں رسائی حاصل کرے گی


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US