اسپورٹس بورڈ پنجاب کا بڑا اقدام: 6 سے 19 سال کے بچوں کے لیے سال بھر مفت اسپورٹس ٹریننگ کا سلسلہ شروع

image

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام قائم سی ایم پنجاب اسپورٹس اکیڈیمز میں نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں سی ایم پنجاب آرچری اکیڈیمی میں 35 سے زائد گرلز اور بوائز کھلاڑیوں کو کوچ محمد تیمور شاہ نے درست نشانہ لگانے کی خصوصی تربیت دی، جس کے بعد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کے درمیان آرچری کے نمائشی مقابلے بھی کروائے گئے۔

ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کے مطابق، سی ایم پنجاب اسپورٹس اکیڈیمز میں اس وقت 2500 سے زائد کھلاڑیوں کو تربیت دی جا رہی ہے اور کھلاڑیوں کے زبردست ریسپانس کو دیکھتے ہوئے ان اکیڈیمز کی تعداد کو 19 سے بڑھا کر 25 کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان اکیڈیمز میں 6 سے 19 سال تک کی عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کو مختلف کھیلوں کی جدید خطوط پر تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈی جی اسپورٹس پنجاب نے مزید واضح کیا کہ سی ایم پنجاب اسپورٹس اکیڈیمز میں سارا سال بچوں کو مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان اکیڈیمز کی بدولت ملک کو نیشنل اور انٹرنیشنل سطح کے بہترین کھلاڑی میسر آئیں گے جو عالمی میدانوں میں پاکستان کا پرچم بلند کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US