ایڈنبرا میں آئی سی سی کا سالانہ اجلاس مکمل، کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال، خصوصی ویڈیو جاری

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں منعقدہ اپنے سالانہ اجلاس کی ایک خصوصی ویڈیو جاری کردی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق، یہ اہم سالانہ اجلاس 8 سے 11 جولائی 2026 تک منعقد ہوا، جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سمیت دنیا بھر کے تمام ممبر کرکٹ بورڈز کے نمائندوں اور سربراہان نے شرکت کی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ چار روز تک جاری رہنے والے اس اجلاس کے دوران کرکٹ کے مستقبل، اس کی بہتری اور دنیا بھر میں کھیل کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں کھیل کے معیار کو مزید بلندیوں تک لے جانے اور اسے شائقین کے لیے مزید پرکشش بنانے کے لیے مختلف اہم تجاویز اور مستقبل کے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US