انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، اوپن مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

image

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد ڈالر 278 روپے 01 پیسے پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب، انٹر بینک کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں طلب بڑھنے کے باعث ڈالر کی قدر میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ دیکھا گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 04 پیسے بڑھنے سے 279 روپے 68 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US