کراچی کے نوجوان نے ہارورڈ کے عالمی کاروباری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

image

پاکستان کے نوجوان جیانت کمار نے امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے بین الاقوامی کاروباری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ملک کا نام روشن کر دیا۔

مقابلے کے جج دنیا کی معروف بین الاقوامی کمپنیوں سے تعلق رکھتے تھے۔ جیانت کمار نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو برس سے مختلف عالمی مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں اور متعدد اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا کامیاب بزنس آئیڈیا مصنوعی ذہانت کی مدد سے تحقیق کے عمل کو تیز، مؤثر اور آسان بنانا تھا، جسے ججز نے بے حد سراہا۔

جیانت کمار کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ سال بھی ایک اور عالمی مقابلے میں شرکت کریں گے اور پُرامید ہیں کہ ایک بار پھر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US